سرینگر/شمالی قصبہ سوپور میں سنیچر کو مسلسل دوسرے روز ہڑتال کی وجہ سے معمولات ٹھپ ہوکر رہ گئے۔
یہ ہڑتال گذشتہ روزایک مقامی جنگجو کی ہلاکت کے بعد سے جاری ہے۔
ماڈل ٹائون سوپور کا اشفاق احمد صوفی گذشتہ روز جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ گائوں میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہو اتھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیبوں کیلئے مشہور قصبہ سوپور اور ملحقہ علاقے میں دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں ،جبکہ ٹریفک بھی بہت کم چل رہی ہے۔
حکام نے ''احتیاط'' کے طور آج کیلئے قصبہ کے سبھی ہائیر سیکنڈری سکول اورکالیج ادارے بند رکھے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع کمشنر بارہمولہ نے ایک آرڈر جاری کردیا۔آرڈر کے مطابق کالیج اور ہایئر سیکنڈروں کے علاوہ باقی سبھی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔