سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں پیر کی صبح پُر اسرار حالت میں ایک30سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔
یہ واقعہ سوپور کے ہردہ شیوہ علاقے میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق پیشے سے ڈرائیور محمد اکبر شیخ ولد غلام محمد شیخ کو اپنے کمرے کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔