سرینگر// شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں ہفتہ کی صبح ایک نوجوان کو اپنے ہی گھر کے اندر مردہ پایا گیا۔
حکام کے مطابق عامر مجید سحر خان ولد عبد المجید سحر خان ساکن چھانہ کھن سوپور کو اپنے گھر میں بے حس و حرکت پایا گیا۔
اُسے فوری طور سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔