سرینگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کو شمالی قصبہ سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور ڈانگر پورہ کو محاصرے لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔فورسز نے علاقے کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو بند کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے مطابق تلاشی آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔