عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی اِن سی) شمالی کمان، نے بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو موجودہ سیکورٹی صورتحال، حالیہ پیش رفتوں اور مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سری واستو، جی او سی 15 کور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
شمالی فوج کے کمانڈر کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
