جموں//شمالی فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ اُنہوں نے گورنر کو اگلے علاقوں اور ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ جنگجو مخالف کارروائیوں کے حوالے سے فوج کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ اِس موقعہ پر ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کئے جارہے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔گورنر نے فوجی کی پیشہ واریت کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فرائض کی انجام دہی کے دوران اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جانا چاہیئے ۔