شمالی ضلع کپوارہ میں60کروڑ روپے مالیت کی ہیروئین ضبط: پولیس

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے جنگجوﺅں کے ایک اعانت کار کی گرفتاری عمل لاکر اُس کی تحویل سے60کروڑ روپے مالیت کی ہیروئین بر آمد کی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹ ورک کے دوسرے ممبران کی شناخت کی گئی ہے اور اُن کی تلاش کی جارہی ہے۔
گرفتار مبینہ جنگجو اعانت کار کی شناخت مختار حسین شاہ ولد سید اکبر شاہ ساکن پنج ترن کرناہ کے طور کی گئی ہے جس کی تحویل سے پولیس کے مطابق9کلو گرام نشہ آور اشیا بر آمد کی گئی ہے جس کی قیمت60کروڑ روپے بنتی ہے۔
پولیس نے کہا کہ یہ نیٹ ورک پاکستان میں مقیم اپنے ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں تھا اور یہ نشہ آور اشیا کا کاروبار کرتا ہے تاکہ کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جاسکے۔اس نیٹ ورک کا مقصد پولیس کے مطابق یہ بھی تھا کہ وادی کے نوجوانوں کو جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے پر راغب کیا جاسکے۔
پولیس کے مطابق بھاری مقدار میں نشہ آور اشیا سے اس کا کاروبار کرنے والوں اور جنگجوﺅں کے مابین تال میل کا بھی پتہ چلتا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کرناہ تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *