سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں جمعہ کو ایک زیر زمین بارودی دھماکے کے نتیجے میں فوج کا ایک پورٹر زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع میں کنٹرول لائن کے نزدیک ٹنگڈرا علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج کا پورٹر شوکت احمد چاک(35) ولد غلام رسول چاک ساکن ٹنگڈار نارڈ فوج کے سد پوسٹ کے نزدیک ہوئے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔
فوج کے زخمی پورٹر کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔