سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک تعینات ایک فوجی اہلکار جمعہ کو حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق گذشتہ رات کے دوران 44آر آر سے وابستہ حوالدار دتا رام کو دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ اہلکار کو پوسٹ مارٹم کیلئے فوجی اسپتال واقع درگمولہ روانہ کیا گیا ہے۔