سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں جمعہ کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت2افراد جاں بحق جبکہ3دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ضلع کے ہٹمولہ علاقے میں ایک نجی گاڑی ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں شبیر احمد دیدڑ ولد سیف الدین ساکن کپوارہ موقع پر ہی جاں بحق اور چار دوسرے زخمی ہوگئے ۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں جانہ بیگم زوجہ محمد یونس کھٹانہ ساکن اُچر ماگام ہندوارہ نامی زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔
مزید تین زخمیوں کی شناخت داود احمد کھٹانہ ولد یونس احمد کھٹانہ،غلام رسول کھٹانہ ساکنان اچر ہندوارہ اور مسرت بیگم زوجہ اشفاق احمد ساکن شتواری نگری کے طور ہوئی ہے اور اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔