سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں پیر کو اُس وقت ایک23سالہ خاتون جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے جب ایک کار، جس میں وہ سوار تھے، پل سے گر کرایک نالے میں جاگری۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ حادثہ آج صبح سات بجے کے آس پاس پیش آیا۔
حادثے کے فوراً بعد بچاﺅ کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران دو خواتین سمیت پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میںکار سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں23سالہ عظمیٰ دختر محمد اقبال ساکن کرالہ پورہ کو مردہ قرار دیا گیا۔
دیگر چار زخمیوں میں 55سالہ محمد مقبول بٹ،45سالہ بشیر احمد بیگ،20سالہ آصف احمد بٹ اور40سالہ شبینہ بیگم شامل ہیں جنہیں بعد میں علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔