سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں دو بھائیوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چھ گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کی ایک ٹیم نے دو بھائیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ دو بھائیوں کی تحویل سے چھ گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔
ذرائع نے مذکورہ دو بھائیوں کی شناخت جہانگیر احمد حجام اور عبد الحمید حجام ولد منگتا حجام ساکنان کھیر پورہ ٹنگڈار کے طور کی ہے جنہیں پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے اور ان کیخلاف ایف آئی نمبر160کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔(مشمولات یو این آئی)