کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں بدھ کوایک بزرگ خاتون برف کے نیچے آگر لقمہ اجل بن گئی۔
مذکورہ خاتون کی شناخت مسمات رحمت زوجہ محمد سبحان ملک ساکن ترہگام کے طور ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رحمت اپنے مکان کے باہر تھی جب مکان کی چھت پر موجود بھاری برف گر آئی اور رحمت اس کے نیچے آکر دب گئی۔ مقامی لوگوں نے بچاﺅ کارروائی شروع کی تاہم وہ رحمت کی زندگی کو نہ بچاسکے۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین روز سے جاری برفباری کی وجہ سے کپوارہ ضلع میں زندگی درہم برہم ہے۔ ضلع کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ برف جمع ہے۔
اس دوران گذریال کرالہ پورہ میں محمد اکبر لون کے رہائشی مکان کا چھت ٹوٹ گیا۔