سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے منون آورہ گاوں میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں کم سے کم11دکان خاکستر ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آگ کی واردات گذشتہ شب رونما ہوئی اور اس میں درجن بھر دکان جل گئے۔
حکام آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں۔
خاکستر ہوئے دکانوں میں کریانہ، ادویات اور درزی کی دکانیں شامل ہیں۔مذکورہ دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ آگ بجھانے والا عملہ اور گاڑیاں وقت پر پہنچنے میں ناکام رہیں۔