سری نگر// شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم چار دکان خاکستر ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کپوارہ میں لنگیٹ کے واجہامہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم چار دکان خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ شب کے قریب ایک بجے محمد سلطان ٹھوکر کی دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں تین متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔