سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیپورہ دلنہ میں بدھ کی صبح ایک میوہ باغ سے ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے شیپورہ دلنہ میں بدھ کی صبح کچھ لوگوں نے ایک میوہ باغ میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی اور فوری طور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے واردارت پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔