سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے ہانجی ویرہ علاقے میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک مشکوک شے بر آمد کی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق سیکورٹی فورسز کو یہ مشکوک چیز ایک چھوٹے پل کے نیچے ملی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔
بعد ازاں بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو طلب کیا گیا تاکہ مشکوک چیز کا معائینہ کیا جاسکے۔