راولپنڈی //پاکستان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وادی لیپا میں رات گئے پیش آیا ۔مظفرآباد سے سو کلومیٹر کی مسافت پر واقع وادی لیپامیں فائرنگ کے تبادلے کا آغاز بدھ (7 جون) کی شام 5 بجے سے ہوا جو رات گئے 2 بجے تک جاری رہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی سرحدی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بھاری اسلحے اور مارٹر گولوں کا بلااشتعال استعمال کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔سرحد پار سے آنے والا ایک شیل چنیاں گاو¿ں کے ایک گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کی شناخت رفیق، ان کی اہلیہ پروین، بیٹے توفیق اور بھائی نذیر کے نام سے کی گئی ۔