شفاف طریقہ سے ہیلپروں کی اسامیاں پُر کرنے کی مانگ

نواز رونیال

رامبن // جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سامگرہ اسکیم کے تحت ہیلپر کی آسامی پُر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرکے ایک ہفتہ کے اندر فارم جمع کرنے کا وقت دینے پر نیشنل کانفرنس کے نایب ضلع صدر رام بن ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مداخلت کی گزارش کی ہے کہ وہ فارم جمع کرنے کیلئے دو تین ہفتے کا وقت دینے کے علاوہ خالی آسامیوں کی اخبار کے ذریعہ شائع کریں تاکہ ضلع کے دوافتاد علاقوں میں ہر غریب امیدوار اس میں فارم بھر سکیں ۔ایڈوکیٹ راجو نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا محکمہ تعلیم کے زون رام بن میں محکمہ کے افسر اور اہلکار چند اپنے منظور نظر افراد کومبینہ طورپر تعینات کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو شفاف تقرری عمل میں لانے کیلئے فوری اقدامات اور انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا گزشتہ برس بھی تعلیمی زون رام بن میں بے ضابطگیاںہوئی تھی اور محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں نے اپنے قریبی راشتہ دار اور اپنے منظور نظر امیدوار کی تعیناتیاں کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن اور تعلیمی زون رام بن میں پچھلے 15 سالوں سے تعینات ملازم اپنے مفاد کے کیلئے افسروںکا استعمال کرکے غریب مستحق امیدواروںکیلئے پریشانیاں کھڑی کررہے ہیں جبکہ ایسے ملازمین کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔