کراچی/سابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیربرائیکرکٹ افیئرزمقرر کردیے گئے، شعیب اختر پی سی بی کیبرینڈ ایمبیسیڈربھی ہوںگے۔ایک بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا پی سی بی کی جانب سیمنتخب کیا جانا میرے لیے اعزاز ہے، اسی جذبیکیساتھ کام کروں گاجیساجذبہ کھیل کیدوران ہوتاتھا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی اور پی سی بی کے ساتھ کام خوشی کاباعث ہوگا، پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔