عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محکمہ باغبانی جموں نے پنچایت سرحدی علاقے کی پنچایت پلانوالہ میں ایک روزہ کسانوں کے ساتھ بات چیت کا پروگرام منعقد کیا۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں چمن لال شرما نے چیف ہارٹیکلچر آفیسر جموں راکیش کوتوال، ایم سی سی اتم لال اور ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر کھور امیت صراف کی موجودگی میں تقریب کی صدارت کی۔ خواتین اور بے روزگار نوجوانوں کی نمایاں موجودگی کے ساتھ شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی جس میں زرعی ترقی میں کمیونٹی کی گہری دلچسپی کو اجاگر کیا گیا۔ڈائریکٹر نے مرکزی اوریوٹی حکومت کے زیر اہتمام کسانوں کے لئے دستیاب اسکیموں پر روشنی ڈالی، جس میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (HADP) پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے ان اسکیموں کے فوائد کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور کسانوں کے معاشی استحکام کو بڑھانے کے لیے ان اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔پروگرام کے دوران ڈائریکٹر نے ایچ اے ڈی پی (فارم میکانائزیشن اینڈ آٹومیشن) کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو ٹریکٹروں کی چابیاں بھی دیں۔چیف ہارٹیکلچر آفیسر جموں راکیش کوتوال نے کسانوں بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ایچ اے ڈی پی کے تحت اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور باغبانی کے شعبے کے تحت آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔ ا