Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں’’سرسیدتحریک‘‘کے موضوع پرتوسیعی لیکچرمنعقد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 10, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں// شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرگیان چندجین سیمی نار ہا ل میں ’’سرسیدتحریک ‘‘ کے موضوع پر توسیعی لیکچرکااہتمام کیاگیاجس کے تحت علی گڑھ مُسلم یونیورسٹی کے پروفیسرصغیرافراہیم طلباء کے روبروہوئے۔ اس دوران توسیعی لیکچرکی صدارت صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک کررہے تھے۔اس موقعہ پرپروفیسرصغیرافراہیم نے ’’سرسیدتحریک ‘‘ سے متعلق پرمغزلیکچرپیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تحریک ایک عظیم ماہرتعلیم اورفلسفی سرسیداحمدخان نے شروع کی اوراسی وجہ سے ہندوستانی تاریخ میں اس تحریک کوسرسیدتحریک بھی کہاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس تحریک کوفروغ دینے میں اُردوزبان نے اہم رول کیاجس کی بدولت ہندوستانی عوام کے ذہنوں میں انقلابی تبدیلی رونماہوئیں۔انہوں نے کہاکہ اُردوکے نامورادباء مثلاً حالی، شبلی اورآزاد نے ا س تحریک کیلئے اپنے قلم کوخوب استعمال کرکے ہندوستانی عوام کوبیدارکیا۔ انہوں نے کہاکہ اس تحریک کے ساتھ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہندوادباء بھی جڑے ہوئے تھے ۔ پروفیسرصغیرافراہیم نے کہاکہ سرسیداحمدخان ایک دوراندیش مفکراوراسکالرتھے اوران کی افکارکاہی نتیجہ ہے کہ آج ہمارے سامنے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جیسی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ موجودہے جوکہ دُنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں سے طلباء تعلیم اورقومی یکجہتی ،آپسی رواداری کادرس حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرسیداحمدخان ایک اسکالر ہونے کے ساتھ ایک صحافی بھی تھے جنھوں نے ایک تحقیقی جریدہ ’’تہذیب الاخلاق ‘‘جاری کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس رسالے میں ایسے مضامین شامل کئے گئے جن کی وجہ سے علی گڑھ تحریک کوتقویت ملی۔ انہوں نے کہاکہ اس رسالے کیلئے حالی، آزاد اورنذیراحمد جیسے نثرنگاروں نے اپنی قلمی صلاحیتوں کے جوہردکھاکرتحریک کومنظم کیا۔پروفیسرصغیرافراہیم نے کہاکہ اگرچہ ابتدائی دورمیںعلی گڑھ تحریک کوکافی تنقیدکانشانہ بنایاگیالیکن وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اسے تسلیم کیا۔انہوں نے کہاکہ اس تحریک کومضبوط کرنے میں خواتین ادباء نے بھی اہم رول اداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ سرسیداحمدخان کی جدوجہدکاہی نتیجہ ہے کہ آج مسلم نوجوان بھی جدیدتعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک کوپروان چڑھانے کیلئے سرسیداحمدخان کوکئی مرتبہ تنقیدکانشانہ بنناپڑا لیکن اس کے باوجود سرسید اپنے مشن پرڈٹے رہے ۔پروفیسرصغیرافراہیم نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آئندہ اکتوبرمہینے سے سرسیداحمدخان کی دوسوسالہ جشن منانے کیلئے تیاریاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جشن تقریبات کے تحت ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کاسرسیداحمدخان خصوصی نمبرشائع کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سرسیداحمدخان کی دوصدسالہ جشن تقریبات ان زبانوں مثلاً اُردو،ہندی، انگریزی ، عربی اورفارسی کے شعبہ جات کی جانب سے منعقدکی جائیں گی کیونکہ ان زبانوں کوترویج دینے میں سرسیداحمدخان نے نمایاں رول اداکیاہے۔لیکچرکے بعد طلباء،اسکالرزاورسول سوسائٹی ممبران نے پروفیسرصغیرافراہیم سے سرسید تحریک سے متعلق مختلف سوالات بھی پوچھے جن کے جوابات پروفیسرصغیرافراہیم نے بخوبی دیئے۔صدارتی خطاب میں صدرشعبہ اُردوپروفیسرشہاب عنایت ملک نے پروفیسرصغیرافراہیم کی طرف سے دیئے گئے لیکچرکوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی بھی اکتوبر2017 سے سرسیداحمدخان کی دوسالہ جشن تقریبات کاانعقاد کر ے گا۔انہوں نے کہاکہ تقریبات کے تحت سرسیداحمدخان کے حیات اورکارناموں کواُجاگرکیاجائے گا اوربعدازاں ان تقریبات میں پیش کئے گئے مقالات کو شعبہ اُردوکے ششماہی جریدے ’’تسلسل ‘‘ میں شائع کیاجائے گا۔اس دوران پروگرام کی نظامت ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرمحمدریاض احمدنے انجام دی جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرچمن لعل نے پیش کی۔اس موقعہ پرپروفیسرسکھ چین سنگھ، پروفیسرضیاء الدین، ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس اورڈاکٹرفرحت شمیم ودیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?