Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

شعبۂ صحت کو بہتر بنانے کےدعوے اور دلائل

Towseef
Last updated: December 1, 2024 10:55 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

اخباری اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزکنفیڈریشن آف انڈسٹری جموں و کشمیرنے اپنے ہیلتھ کانکلیوکی منعقدہ ایک تقریب میں ماہرین ِ صحت اور صنعت کے رہنمائوں سمیت کابینہ وزیر ستیش شرمااور ایم ایل اے حضرت بل نے پھر ایک بار اس عزم کو دہرایا کہ جموں و کشمیر میں شعبۂ صحت کو بہتر اور فعال بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائے گی۔مقررین نے صحت کی دیکھ بھال کی پالیسیوں کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ہمیں صحت عامہ کے شعبے میں موجود خامیوں کو درو کرنے اور جعلی ادویات کے مسئلے سے نمٹنےکو ترجیح دینی ہوگی، نیز دُور دراز کے علاقوںمیں نجی شعبے کی شمولیت و جامع صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل کرنی ہوگی۔بظاہر تو مقررین کے یہ اظہار خیالات قابل ِ تحسین قرار دیئے جاسکتے ہیںلیکن ان خیالات کو کب تک عملی جامہ پہنایا جائے گا،اس پر قبل از وقت کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔کیونکہ محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کی طرف سے آج تک اس طرح کےبے شمار بیانات اور خیالات سامنے آچکے ہیں تاحال وہ سبھی خیالات تک ہی محدود رہ گئے ہیں۔ہمیں یہ بھی یاد ہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن یاقومی صحت مشن کا بنیادی مقصد تھا کہ مجموعی طور دیہی علاقوںمیں طبی سہولیات بہتر بنانے کے علاوہ خصوصی طور پر زچگی کے دوران نوزائیدوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے ادارہ جاتی زچگی کو فروغ دیا جائے گا ۔لیکن حق تو یہی ہے کہ دیہی علاقوں کے طبی مراکز آج بھی ماہر امراض خواتین کی شدید قلت کا شکار ہیں۔حالانکہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق دیہی کشمیر کے تقریباً ساٹھ ہسپتالوں میںمحض 44ماہر امراض خواتین تعینات ہیں جبکہ انڈین پبلک ہیلتھ سٹینڈارڈ کی جانب سے وضع کردہ ضوابط کے مطابق ہر ضلع ہسپتال میں کم از کم دو، جبکہ ہرکمیو نٹی ہیلتھ سنٹر یا سب ضلع ہسپتال میں ایک ماہرامراض خواتین تعینات ہونا ضروری ہے۔حالانکہ جموں وکشمیر وہ واحد ریاست تھی جہاں ایم بی بی ایس کی50فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کیلئے اس مقصد کے تحت مخصوص رکھی گئی تھیں کہ ماہر امراض خواتین کی قلت پر قابو پایا جاسکے،لیکن زمینی سطح پر جو صورتحال بنی ہو ئی ہے ،وہ انتہائی مایوس کن ہے ۔قومی صحت مشن کے تحت مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سالانہ کھربوں روپے دیہی طبی منظر نامہ بدلنے کیلئے واگزار کئے جاتے ہیں لیکن کشمیر کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں دیہات کا طبی منظر نامہ بدلنے کانام نہیں لے رہا ہے۔ دیہی ہسپتالوںمیںجہاں درکار ڈھانچے کا فقدان ہے وہیں لازمی طبی و نیم طبی عملہ کی بھی قلت ہے جبکہ شہر اور اس کے مضافاتی ہسپتالوںمیں اثر و رسوخ رکھنے والے تمام سفارشی ڈاکٹر بیٹھے ہیں، جو شہر سے نکلنے کو تیار ہی نہیں ۔ شعبۂ صحت میں تمام مرکزی سکیمیں کورپشن کا ذریعہ بن چکی ہیں جبکہ نیشنل ہیلتھ مشن کو صرف روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے،مشن کا مقصد دیہی صحت منظر نامہ بدلنا تھاجو تاحال نہیں بدلا ہے ۔ دیہی ہسپتالوں میں ماہر امراض خواتین کی قلت کا یہ عالم ہے کہ سرینگر کے لل دید ہسپتال کے علاوہ جے وی سی ہسپتال کے شعبہ امراض خواتین میں خاتون مریضوں کا رَش انتہا تک پہنچ جاتاہے۔روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ان ہسپتالوں کے او پی ڈی شعبہ کے باہر دیکھی جاسکتی ہیں، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دیہی ہسپتالوںمیں سہولیات کا فقدان ہے یا پھر وہاں قابل ڈاکٹر دستیاب نہیں ہیں۔ایک طرف خواتین کی بااختیاری کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب خواتین کی صحت سے کھواڑ کیا جارہا ہے ۔یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے کہ یہاں سالِ رفتہ تک خاتون امیدواروں کیلئے 50فیصد نشستیں ایم بی بی ایس کیلئے وقف توتھیں لیکن خاتون مریضوں کو نہ تو کل ڈاکٹر دستیاب تھے اور نہ اُنہیںآج معالج میسر ہیں جس کے نتیجہ میںانہیں سرینگر کے ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا ہے ۔اگر سالانہ50فیصد لڑکیاں ایم بی بی ایس کیلئے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیتی تھیں تو کیا وجہ ہے کہ ہمارے یہاں ماہر امراض خواتین کی قلت برقرار ہے ۔کیا عجیب اتفاق ہے کہ مرد ڈاکٹر اس وقت نامی گرامی ماہر امراض ِخواتین ہیں ۔ہم قطعی نہیں کہہ رہے ہیں کہ لڑکیاں شعبہ امراض خواتین ہی چن لیں ۔انہیں میڈیسن کے دیگر شعبے چننے کا حق حاصل ہے تاہم اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ دیگر شعبوں میں ڈاکٹروں کی بہتات ہوجائے اور خواتین ،جو ہماری آبادی کا نصف ہیں ،انہیں دیہی علاقوں میں ڈاکٹر ہی میسر نہ ہوں،جبکہ خواتین سے ہی بہتر سماج کی تعمیر ممکن ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?