بھدرواہ//جموں و کشمیر میں29جون سے شروع ہونے والے شری امرناتھ جی یاترا خوش اسلوبی ااور پُر امُن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے معمول کے سیکورٹی اقدام کے علاوہ مزید فورس کے ساتھ ساتھ جدید ترین آلہ جات بشمول 20 موبائیل جیمرس نصب کئے جائیں گے۔ان باتوں کی جانکاری سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل اے وی چوہان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پٹھانکوٹ سے جواہر ٹنل تک قومی شاہراہ پر مزید فورس تعینات کیا جائے گا۔اسکے علاوہ فورسز کو جدید ترین گیجٹس سے لیس کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا مقابلہ کیا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ یاترا کے روٹ پر کسی بھی حملہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم نے کافی جدید گیجٹ خریدے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شاہرہ پر انٹیلی جنس اہلکاروں کی تعیناتی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔امر ناتھ یاترا کے انتظامات کے علاوہ انسپکٹر جنرل نے آنے والی کیلاش یاترا، منی مہیش یاترا، ترشول بھینٹ یاترا، مچھل یاتراکے انتظامات اک بھی جائزہ لیا۔ آئی جی سی آر پی ایف کشتواڑ اور بھدرواہ کے ایک روزہ دورے پر تھے۔جہاں پر اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔