یو این آئی
ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منگل کی علی الصبح شرپسندوں نے ایک ٹرین کے تین ڈبوں کو آگ لگا دی جس سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ یہاں کے مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے نورالاسلام سوجان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگلے ماہ ہونے والے قومی انتخابات سے قبل حکومت سے استعفی دینے کی مانگ پر دباو بنانے کے لئے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کی طرف سے ملک گیر ہڑتال کی کال کے درمیان آج صبح تقریباً 5 بجے یہ واقعہ ہو۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد تین بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران ٹرین سے باہر نکلتے ہوئے کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 7 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر صبح سے شام تک ہڑتال کی کال دی ہے ۔ مبینہ طور پر اپوزیشن کی تحریک کی وجہ سے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکتوبر کے آخر سے ڈھاکہ اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان تقریباً ہر روز ہلاکت خیز تصادم ہوتے رہے ہیں۔