کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے وکیل نیدعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی(ای این سی اے) کے ایک بیان کے بعد قومی ٹیم کے بلے باز شرجیل خان کی اسپاٹ فکسنگ کیس میں مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔پی سی بی کی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل کا کہنا تھا کہ این سی اے کے آپریشن منیجراینڈریو ایفگریوس کا بیان ثابت کرتا ہے کہ شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کے پہلے میچ میں دو گینیدیں میرٹ پر نہیں کھیلیں۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل کے کیس میں دونوں وکلا کی جانب سے جراح مکمل ہوچکا ہے اور اب وہ ٹریبیونل کے سامنے اپنا تحریری بیان جمع کرادیں گے۔دوسری جانب سے شرجیل خان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایفگریوس کے آنے سے اس کے موکل کے مقدمے میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ای این سی اے عہدیدار نے کیس کی سماعت کے دوران ان کے جرح پر کہا تھا کہ وہ گزشتہ 5 مہینوں سے پی سی بی سے رابطے میں ہیں۔