عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//ایکسائز کمشنر، سباش چندر چھیبر کی ہدایت پر ایکسائز رینج سنٹرل کشمیر کی سربراہی میں اہلکاروں نے بڈگام کے تحصیل چاڈورہ کے نوبگ میں واقع اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مارے۔چھاپے کے دوران ٹیم نے اینٹوں کے ایک بھٹے سے 17 لیٹر(Lahan ) لہن برآمد کر لیا۔ ناجائز مواد کو فوری طور پر موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو غیر قانونی شراب سے متعلق سنگین قانونی اثرات سے باخبر کیا گیا۔ٹیم نے علاقے کے بزرگ شہریوں کو غیر قانونی شراب کے سماجی اور صحت کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ان پر زور دیا گیا کہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع محکمہ ایکسائز کے حکام کو فوری طور پر دیں۔یہ آپریشن علاقے میں غیر قانونی شراب کی غیر قانونی پیداوار اور تقسیم کو روکنے کے لیے محکمہ ایکسائز کے عزم کو واضح کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قانون کی تعمیل کو یقینی بنانے اور عوامی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لیے مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔