رام بن//باولی بازار کے مکینوں اور دیگر لوگوں نے جموں سرینگر شاہراہ کے نزدیک مجوزہ شراب کی دوکان کھولنے کے خلاف زور دار احتجای مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کا کہان ہے کہ یہ عدالت اعظمیٰ کے ہدایات اور جموں و کشمیر ایکسائز ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اس سلسلہ میں مظاہرین نے جموں و کشمیر ایکسائز کمشنر،ڈپٹی ایکسائز کمشنر، ڈپٹی کمشنر رام بن اور دیگر ذمہ وار افسراں کو ایک تحریر ی عرضداشت پیش کی ہے۔مکتوب میں مبینہ الزام لگایا گیا ہے کہ ایک با رسوخ شخض جسے سیاسی پشت پناہی حاصل ہے ، اس علاقہ میں جہاں پر ایک مندر واقعہ ہے اور اولڈ ٹائون کے بعض میونسپل وارڈ قائم ہے ،کے نزدیک بدیشی شراب کی دوکان کھولنے کی تگ و دو کر رہا ہے۔مظاہرین نے شکایت کی کہ عدالت اعظمیٰ کے ہدایات کے تحت کیفٹیریا موڈ پر شراب کی دوکان بند کر دی گئی ہے۔مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ ایکسائز انسپکٹر کے ساز و باز سے مجوزہ شراب کی دوکان کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے شکایت کی ہے کہ اگر اس مجوزہ دوکان کو کھلنے کی اجازت دی جاتی ہے تو انکو اور انکے بچوں اور خواتین کو باہر نکلنے میں کافی دقت آئے گی، جس سے نزدیکی چشمے کا پانی بھی آلودہ ہو جائے گا۔مظاہرین نے تنبہیہ کیا ہے کہ اگر اس دوکان کو کھولنے کی اجازت دی گئی تو وہ سڑکوں پر آکر ایکسائز محکمہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔