عظمیٰ نیوز سروس
جموں//شیوسینا (یو بی ٹی) جموںکشمیر یونٹ نے شراب فروشوں کی طرف سے مقررہ قیمت سے زیادہ کی وصولی کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور کمپلینٹ سیل کی تشکیل، بل کو لازمی قرار دینے اور محکمہ سے لائسنس کی منسوخی جیسی سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ جموں کے اندرا چوک پر پارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی کی قیادت میں جمع ہوئے انہوں نے پلے کارڈز اٹھائے زبردست مظاہرے کئے جن میں ’’شراب پر غیر قانونی وصولی بند کرو‘‘، ’’شکایت سیل کی تشکیل، بل کو لازمی بنایا جائے‘‘، ’’غیر قانونی لائسنس منسوخ کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ساہنی نے اس غیر قانونی وصولی کو شراب کی فروخت میں ایک بڑا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے شکایت سیل کی تشکیل، فروخت پر بل کو لازمی قرار دینے اور اسے روکنے کے لئے محکمہ سے لائسنس کی منسوخی جیسی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ساہنی نے کہا کہ اس غیر قانونی بھتہ خوری میں ملوث دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ساہنی نے کہا کہ یہ غیر قانونی بھتہ خوری دور دراز
کے علاقوں اور کشمیر ڈویذن میں کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ساہنی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر بدعنوانی سے پاک انتظامیہ کا دعویٰ کرتے ہیں، جسے ثابت کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز کو سخت کارروائی کرنی ہوگی۔