شراب و منشیات مخالف مہم

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//ریاست میں جاری شراب و منشیات مخالف مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے بلا لحاظ مسلک و مذہب اور رنگ و نسل تما م ترمکاتب فکر کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ سرزمین اولیاء کو ہر طرح کے بدعات و خرافات سے پاک و صاف کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار امیر کاروانِ اسلامی غلام رسول حامی نے کل جمعۃ المبارک کے موقع پر مرکزی جامع مسجد شریف میر پورہ بیروہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہی زیادیتوں اور ظلم و بربریت کے مکمل خاتمے کے لئے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ مملکت اسلام کے تمام سربراہان کو اس معاملے میں سنجیدہ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر کاروان نے کہا کہ اسلام پر لگائے جا رہے بے بنیاد دہشت گردی کے الزام کو مسترد کرنے کے لئے پُر زور آواز اور عملی اقدامات اٹھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کرنی ہوگی ۔امیر کاروان نے ریاست میں ہور ہے معصوم شہریوں کے ساتھ ظلم و جبر اور بے انتہا تشدد پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر سے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا بلکہ وقت آچکا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فریقی بات چیت سے حل نکالا جائے جو کشمیری مظلوم قوم کے حق میں ہو ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *