مینڈھر// اگرچہ مینڈھر میں شراب بندی کرکے اس تحصیل کو شراب سے پاک بنادیاگیاہے لیکن منشیات کا کاروبار دن بدن روز پکڑتاجارہاہے جس کی زد میں زیادہ تر نوجوان طبقہ ہی آتاہے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ریاستی مزدور کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 1کلو 50گرام گانجا برآمد کیاہے جبکہ دوائیوں کی دکان کرنے والے ایک شخص سے ممنوعہ ادویات ملی ہیں ۔ پولیس کے مطابق منگلوار کی شام ایس ایس پی پونچھ راجیو پا نڈے ( آئی پی ایس ) کی سربر اہی میں پو لیس کی ایک ٹیم نے ایس ڈی پی او مینڈھر شاہد نعیم اور ایس ایچ او مینڈھر عابد رفیقی کی قیا دت میں ڈاک بنگلہ مینڈھر کے قریب سے غیر ریا ستی مزدورکوگرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک کلو پچاس گرام گانجا برآمد کیاہے ۔ پولیس کاکہناہے کہ سبھا ش کما ر ولد چند ی رام سکنہ سرسا ہر یا نہ نامی یہ مزدور منشیات کا کاروبار کرتاتھا۔دریں اثناء پولیس نے بد ھ کے روزمین با زار میں ایک دوا فر وش کی دکا ن پر چھا پہ ما ر کر1400نشیلے کیپسول بر آمد کئے جن کی فروخت پر سرکاری پابندی ہے ۔اس دکاندار کی پہچان شبیر احمد میر ولد محمد صادق سکنہ دھا ر گلو ن کے طو ر پر ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں مینڈھر پو لیس نے دو الگ الگ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاگیاہے ۔ایس ڈی پی او مینڈھر شاہد نعیم چوہد ری کا کہنا ہے کہ وہ مز ید جگہو ں پر چھا پے ما ر رہے ہیں تا کہ مینڈھر کے اند ر چل رہے منشیا ت کے دھند ے کو ختم کیا جا ئے اور نو جو ان نسل کا بچایا جا ئے ۔