Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

شرابی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 7, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سر درد سے جوجھتا ہوا سلیم صبح ہوتے ہی ہر روز کی طرح نہانے چلا گیا۔نہانے سے فارغ ہوکر کچن میں جلدی جلدی اپنے لئے روٹیاں اور چائے بناکر ناشتہ کرلیا حسب معمول اپنے ٹھیلے (ریڈھی) پر مال سجا کر گھر سے روانہ ہوگیا۔وہ سڑک کنارے ریڈھی لگا کر موزے بیچا کرتا تھا۔ آج اُس نے اپنی ریڈھی لگائی ہی تھی کہ اکرم صاحب زور زور سے اسے آواز دینے لگے، سلیم او سلیم! انکی آواز میں آج بھی حکم نمایاں تھا۔ سلیم اپنا کام چھوڑکر فوراً انکے پاس چلاگیا۔ سلیم میں دفتر جا رہا ہوں، گھر میں پانی کے نل میں کچھ خرابی آ گئی ہے، اسے ٹھیک کردینا۔اگلے ایک گھنٹے تک سلیم انہی کے یہاں نل ٹھیک کرنے میں لگا رہا، پھر اپنی ریڈھی کے پاس واپس آکے کھڑا کر خریداروں کو آواز لگانے لگا۔ابھی کچھ لمحے ہی ہوے ٔ تھے کہ عارفہ خالہ اپنی کھڑکی سے اُسے بلانے لگی۔۔سلیم ذرا ادھر آنا۔ سلیم پھر اپنا کام چھوڑکر خالہ کے یہاں چلا گیا۔ارے سلیم یہ بجلی کافیس دفتر میں جمع کرکے آنا ذرا۔یہ کہتے ہی انہوں نے بل اور پیسے سلیم کے ہاتھ میں تھما دیئے۔سلیم اب خالہ کا بجلی بل لے کر دفتر کی طرف چل دیا۔دفتر میں بھیڑ ہونے کے سبب اگلے چند گھنٹے وہیں گزر گئے ۔اب دوپہر کا وقت ہورہا تھا اور سلیم کو چاہئے کی طلب ہوئی۔ وہ نکڑ پہ چائے کی دوکان کی طرف چل پڑا تو اسکی نگاہوں کے سامنے ایک عورت ہانپتے ہوے ٔ سڑک پر گر گیٔ سلیم دوڑتے ہوئے اسکے پاس گیا تو وہ اپنے بیگ کی طرف اشارہ کرتے ہوے ٔ ہانپتی ہوئی آواز میں بولی انہیلر انہیلر۔سلیم پہلے تو کچھ سمجھ نہ پایا لیکن بعد میں اسے سمجھ آیا کہ وہ دمے سے راحت کے لئے منہ کے اندر دوائی چھڑکنے والے بوتل نما آلے کے بارے میں بول رہی ہے۔سلیم نے بیگ کے ہر کونے میں ڈھونڈا پر اسے انیہلر کا عکس تک نہ ملا۔عورت تڑپ رہی تھی۔سلیم کچھ سونچے بغیر ہی دوڑ دوڑ کر مڈیکل شاپ کی طرف روانہ ہوا۔۔دوکان سے انہیلر لاکر اس عورت کے ہاتھ میں تھما دیا جو کہ اب اور زور زور سے ہانپ رہی تھی۔سلیم اب چائے والے کی طرف چلنے کے بجاۓ واپس اپنی ریڈھی کی طرف جا رہا تھا کہ پاس کے اسکول میں چھٹی ہوگئی ۔سلیم کچھ دیر ٹھہرکے اب بچوں کی طرف دیکھنے لگا۔پاس ہی کچھ بچے آیس کریم لا رہے تھے، سلیم کی نگاہیں انہیں دیکھ رہی تھیں کہ اچانک اسکی نظر دیوار کے ساتھ کھڑے ایک بچے پر پڑھی جو نہایت ہی اداسی کے ساتھ ان بچوں کو آیس کریم کھاتے دیکھ رہا تھا۔سلیم نے اسکے پاس جاکر اُس سے پوچھا کہ تم اداس کیوں ہو، تو اُس نے جواب دیا ’ میلے پیسے کھو گئے، سلیم سے اسکی یہ اداسی برداشت نہ ہوسکی اور وہ اسکے لئے آیس کریم لے آیا۔ سلیم کو اسے خوش دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ اسکے دن کی ساری خوشی اسی لمحے میں قید تھی۔شام کا وقت ہو رہا تھا اور اب سلیم اپنی ریڈھی کو دھکا دے کر تھکا ہارا گھر کی طرف لوٹ رہا تھا کہ اسکی آنکھوں سے سارا جہاں اوجھل ہو گیا اور وہ چکر کھاکردھڑام سے سڑک پہ گر گیا۔کچھ وقت بعد اسکے ارد گرد لوگوں کا بڑا ہجوم جمع ہوگیا  اور سب ایک دوسرے کے کان میں پھسپھسانے لگے۔ اتنے میں ہی عارفہ خالہ اور اکرم صاحب بھی لوگوں کا شور سن کر اس ہجوم کی طرف متوجہ ہوئے۔ جیسے ہی وہ دأیرے کے آخر تک پہنچے، عارفہ خالہ کی آنکھیں سلیم کے بے ہوش جسم پر پڑی اور وہ بڑے ہی صاف لہجے میں بولی ارے یہ تو سلیم شرابی ہے، اکرم صاحب نے بھی خالہ کی بات پکڑتے ہوئے کہا ہاں یہ تو وہی شرابی ہے۔ گر گیا ہوگا شراب پی کرلاحول ولاقوۃ، کیسا بگڑا آدمی ہے، یہیں مرنے دو اسے۔ہاں ہاں اسے تو کوئی ہاتھ بھی نہ لگائے ! کوئی اس ہجوم میں سے ہانپتے ہوے ٔ بولا۔ہجوم میں ایک بچہ بھی اپنے والد کے ساتھ یہ نظارہ دیکھ رہا تھا۔اپنے والد کے جانب مڑکر وہ اسکی کلائی جھٹکتے ہوے ٔ بڑی سادگی سے پوچھا  ’باباشلابی اچھا ہوتا ہے نا‘؟
رابطہ؛دریش کدل سرینگر،موبائل نمبر؛8825054483
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?