سرینگر//پیپلز لیگ اور کے ایل ایف (آر) نے ریاست کی آئینی تخصیص کو ختم کئے جانے سے متعلق کئے جارہے اقدامات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے عوام کو اس نازک مرحلے پر متحد رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔پیپلز لیگ کے بیان کے مطابق پارٹی کاے ایک اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث وتمحیض ہوئی اور آرٹیکل اے35 کے حوالے سے رائے طلب کی گئی اس ضمن میں ایڈوکیٹ بشیر احمد طوطا نے پورے کورم کو آگاہی دی جس کے بعد تمام ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کیا بعد ازاں پارٹی کے عبوری چیر مین محمد مقبول صوفی نے بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ دفحہ 370 یا 35/A اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے جداگانہ ایک ملک ہے جس کو لوگوں کی مرضی کے خلاف فوجی کاروائی کے زریعے ایک نوآبادی بنایا گیا ہے پیپلز لیگ کا یہ اصولی موقف ہے کہ جب تک مسلہ کشمیر کا ایک آبرومندانہ حل جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی غالب اکثریت کے جذبات کی کی تشفی کرتا ہو نہیں نکل آتا تب تک دفعہ 370یا35/A ہمارے اور غاصب قوت کے بیچ ایک ڈھال کا کام کرتا رہے گا اور اس کی ہیت ترکیبی کو مسخ کرنا ہمارے لئے قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہوگا ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان قانونی ن±کات کے ساتھ دانستہ طور پر اسی لیے چھیڑا جارہا ہے تاکہ غلامی کی سیاہ رات کو طویل سے طویل تر بنایا جاسکے ادھر کے ایل ایف ( آر ) کے جنرل سیکریٹری وجاہت بشیر قریشی نے جموں کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار اور اس کی خصوصی ہییت سے متعلق کی جارہی سازشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم تحریک آزادی کے لئے محو جدوجہد ہیں تاہم ہم کسی بھی صورت میں آرٹکل35Aکو منسوخ یا اس میں ترمیم کرنے کی آڑ میں ریاست کی خصوصی حثییت کو ختم کرنے کی کسی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہر اس کوشش کاڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ وجاہت قریشی نے شیخ عبدالعزیز کو ان کی آٹھویں برسی پر عقیدت کا خراج ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلند پایہ اور بلند نگاہ اس رہنما کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔قریشی نے ترال معرکہ میں شہید ہوئے جانبازوں اور ایک طالب علم محمد یونس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔