سرینگر //29جنوری تک موسم جوں کا توں برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں تک وادی کے مختلف پہاڑی علاقوں میں پسیاں گر آنے کی وارنگ جاری کرتے ہوئے محکمہ آفات سماوی نے مختلف پہاڑی علاقوں میں پسیاں گر آنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔محکمہ آفات سماوی کے مطابق پونچھ، راجوری، ریاسی، رام بن، ڈوڈہ، کشتواڑ، ادھمپور، اننت ناگ، کلگام، بڈگام ،کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندر بل ، کرگل اور لہہ میںآئندہ 24گھنٹوں میں پسیاں گر آنے کا احتمال ہے ۔محکمہ نے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان علاقوں کی طرف نہ جائیں جہاں پسیاں گر آنے کا خطرہ لاحق ہے۔