شدید بارش اور طوفانی ہوائوں کا شاخسانہ چکترو میں فٹ برج الٹ گیا ، بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا

 عشرت حسین بٹ

منڈی//جمعہ کو منڈی تحصیل کے چکترو علاقہ میں کینو ،کلانی علاقوں کو جوڑنے والا فٹ برج شدید بارش اور سخت ہوا کی وجہ سے الٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بعد دوپہر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ چکترو میں ایک فٹ برج اس وقت الٹ گیا جب علاقہ میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ سخت ہواؤں کا زور تھا۔ اگر چہ فٹ برج الٹنے کے وقت اس پر لوگوں کی آواجاہی نہیں تھی مگر فٹ پرج شدید ہوا کے جھونکوں سے الٹ گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہوا اسقدر شدید تھی کہ لوگوں نے بھاگنا شروع کر دیا اور محفوظ جگہوں پر پہنچ کر اپنی جان بچا لی۔ مختار احمد نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ انہیں دس منٹ کے لیے ایسا لگا کہ شدید ہوا کی وجہ سے سب کچھ ختم ہونے جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہوا کی وجہ سے ان کے علاقہ میں متعدد رہائشی مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں اور کینوں کلانی علاقہ کو جوڑنے والا فٹ برج پوری طرح سے الٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس پل پر لوگوں کی آوا جاہی نہیں تھی اگر آواجاہی ہوتی تو کافی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا ۔انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کی اس پل کی بہتر تعمیر کی جائے اور دریا کی سطح آب سے اوپر