سی این آئی
سرینگر//شہر خاص میں بریک ڈاون جاری ہے ۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ شدت کی گرمی میں بار بار بجلی کاٹنے کے عمل سے لوگوں کی زندگیا اجیرن بن گئی ہے ۔شہر خاص میں روزانہ دن میں تین چار گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شدت کی گرمی کے بیچ بجلی کا بار بار منقطع رہنا عوام کے لے درد سر بن گیا ہے ۔ لوگوںنے محکمہ بجلی کے خلاف شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کا مسئلہ مسئلہ کشمیر سے بھی زیادہ پیچیدہ بن گیا ہے جس کو کوئی بھی سرکار حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپارہی ہے۔ ادھر بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے وہیں پر کارخانہ داروں ، کاری گروں اور دیگر افراد بھی دن بھر بے کار ہوگئے کیوں کہ ان کا روزگار صرف بجلی کی وجہ سے ہی چلتا ہے ۔ شہر خاص کے لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر خاص میں بار بار کی بجلی کٹوتی کو بند کریں ۔تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔