عاصف بٹ
کشتواڑ//ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں شدت کی گرمی سے لوگوں نے نجات پانے کیلئے سیاحتی کا مقامات کا رخ کرناشروع کردیاہے ۔کشتواڑ ضلع کے مختلف سیاحتی مقامات پر لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔جہاں شام ہوتے ہی چوگان گرائونڈ میں عوام کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے وہیںلوگ سیرو تفریح کیلئے صبح شام گھروں سے کئی میل دور پیدل سفر کرنے کو نکلتے ہیں جبکہ سنیچر و ایتوار کو سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کی ٹولیاں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ضلع کے مشہور سیاحتی مقامات سنتھن، آلوفارم میدان، مغلمیدان ،چھاترو بلانا، ڈونواری، گالی گڑھ، بیملناگ، سرٹاپ، سنگھ پورہ، فامبر و دیگر مقامات کی طرف لوگوں نے رخ کیاہےاور ہزراوں کی تعدادمیں سیاح ان مقامات کا رخ کررہے ہیں ۔ کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوے تاسین شیخ نے بتایا کہ مسلسل بڑھ رہی گرمی کے سبب گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا تھا اور اور گرمی سے نجات پانے کیلئے بچے نوجوان و خواتین وقت گزارنے کیلئے گھروں سے باہر آرہے ہیں تاکہ گرمی سے راحت مل سکے۔ گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گرمی سے پنکھوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ لوگ وقت گزارنے کیلئے ان سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔