عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر//ملک کے بیشتر حصوں میں ٹماٹر کی قیمتیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دگنی ہو کر ریٹیل مارکیٹ میں 80سے120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں، جب کہ تھوک کی قیمتیں 30سے35 روپے فی کلو سے بڑھ کر 65سے70 روپے فی کلو ہو گئی ہیں۔
متعدد عوامل جیسے کہ تیز گرمی، بارش میں تاخیر اور فصل اگانے میں کسانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پیداوار میں کمی آئی کیونکہ مئی میں قیمتیں 3سے5 روپے فی کلو تک گر گئی تھیں۔ دہلی کے آزاد پور ہول سیل مارکیٹ کے ٹماٹر کے تاجر اشوک گنور نے کہاکہ پچھلے دو دنوں میں ٹماٹر کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں۔
پڑوسی ریاستوں جیسے ہریانہ اور اتر پردیش سے ٹماٹر کی سپلائی کم ہو گئی ہے۔