ڈوڈہ //فریدیہ ماڈل ہائرسکینڈری سکول ڈوڈہ میں شب معراج کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیاگیا جس میںمقررین نے شب معراج کے موضوع پرمدلل بیان کیا۔ پرنسپل محمد شریف بلوان کی نگرانی میں منعقدکیے گئے پروگرام کاآغاز عاقب حسین کی طرف سے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقعہ پرمقررین نے معراج والنبی ﷺ سے متعلق طویل حدیث پاک تلاوت کی پھرشرح وبسط کے ساتھ اس پرمکمل طورسے روشنی ڈالی اورطلباء کوشب معراج النبی ﷺ پرعبادت الیہ اوردرودوسلام کے ساتھ شب بیداری پربرانگیختہ کیا اورحدیث رسول سے لطف اندوزکیاگیا۔مقررین نے کہاکہ ستائیس رجب المرجب کی شب کوجوشخص معراج النبی ﷺ کے موقعہ پربیداری کرتاہے اسکوایک سوسال کی عبادت کاثواب ملتاہے۔پروگرام کے دوران محفل نعت کاانعقاد جویریاکھوکھر، مقدس جاوید کی جانب سے کیاگیاجس میں عملہ اورطلبابشمول مسکان جاوید، الفت حفیظ، عدنان بٹ اورعامر تانترے نے خیالات کااظہارکیا۔ اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض بارہویں جماعت کی طالبہ کہکشاں زرین نے انجام دیئے۔