شوپیان// ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان غضنفر علی نے افسران کی ایک میٹنگ میںشب معراج کے سلسلے میں انتظاما ت کا حتمی جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی شوپیان،اے سی آر اور چیف ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران پنجورہ شوپیان اور تقریب کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ عقیدتمندوں کی بڑی تعداد تقریبات میں شامل ہوگی۔انہوںنے آفیسران پر عقیدتمندوں کے لئے ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت دی۔انہوںنے تمام متعلقہ محکموں پر تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے متحرک ہونے پر زوردیا۔اُدھر بانڈی پورہ میں بھی ترقیاتی کمشنر کی صدارت میں ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران شب معراج تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر متعلقہ آفیسران نے ترقیاتی کمشنر کو تقریبا ت کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ترقیاتی کمشنر نے عقیدتمندوں کے لئے تمام لازمی سہولیات بہم رکھنے پر بھی زوردیا۔