بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیرمیںشب قد ر کی تقریب بابرکت خشووخضو کیساتھ منائی گئی جبکہ آثارشریف درگاہ حضرتبل، سعید صاحب سونہ وار اورشہر وقصبہ جات کی مرکزی جامع مساجد اورخانقاہوں میں شب خوانی کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے اورلاکھوں فرزندان ِ توحید اوربنات حوانے شب قدرکی برکات اورثواب کوپانے کیلئے پوری رات ذکراللہ اورعبادات میں محورہیں ۔ بارہمولہ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل، بڈگام ، کولگام ، پلوامہ ، شوپیان ، اننت ناگ ، کے ضلعی و تحاصیل صدر مقامات پر قائم مرکزی اور بڑی جامع مساجدمیں بھی شب قدر کے موقعہ رُوح پرور اورعظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ ہزارراتوں سے بہتررات یعنی بابرکت شبِ قدرکی تقریب سعیدکے موقعہ پر رات بھر مساجد ،خانقاہوں ،زیارتگاہوں ، درگاہوں ، دینی درسگاہوں اور گھروں میں پر وقار شب خوانی کی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔لاکھوں مسلمانان ریاست خشو و خضوکے ساتھ نماز تراویح ادا کرنے کے بعد پوری رات قرآن خوانی ، درس قرآن و احادیث ، نوافل کی ادائیگی اور اللہ بارک و تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں اور خطائوں کی معافی و درگزر کیلئے خصوصی دعائوں میں گزاری جبکہ اس دوران علمائے دین،خطباء،واعظین اور دیگر مقررین فلسفہ شب قدر اور نزول قرآن پاک پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔
شب قدر کی مناسبت سے وادی میں سب سے بڑے اور عظیم الشان اجتماعات درگاہ حضرت بل،جناب صاحب صورہ،سعید صاحب صورہ،آثار شریف شہری کلاشپورہ،شیخ حمزہ مخدوم،بقعیہ عالیہ غوثیہ سرائے بالا،دستگیر صاحب خانیار،نقشبند صاحب خواجہ بازار،ایشاں صاحب،خانقاہ معلی سرینگر اور دیگر چھوٹی بڑی جامع مساجد میں منعقد ہوئی جہاں نہ صرف شہر سرینگر بلکہ وادی کے طول و عرض سے لاکھوں مسلمان بشمول بنات حوا کی بیٹیاں آکر شب بیداری کرنے کے ساتھ ساتھ پوری رات درود و اذکار ، قرآن خوانی اور اللہ کے حضور سربسجود ہو کر گزاری ۔بارہمولہ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل، بڈگام ، کولگام ، پلوامہ ، شوپیان ،ا ننت ناگ کے ضلعی و تحاصیل صدر مقامات پر قائم مرکزی اور بڑی جامع مساجد کے ساتھ ساتھ خانقاہوں ، دینی درسگاہوں اور زیارت گاہوں میں بھی شب خوانی کی روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران بھاری مقدار میں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔متعلقہ مساجد و خانقاہوں کی انتظامیہ کمیٹیوں نے اپنے طور پر خصوصی انتظامات کئے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ سرینگر نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں شب خوانی کی مجالس میں شرکت کیلئے جانے والے فرزندان توحید کیلئے ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کئے تھے اور اس مقصد کیلئے روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے ڈلگیٹ اور لالچوک سے خصوصی بس سروس چلائی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شب قدر کی مجالس میں شرکت کیلئے درگاہ حضرت بل اور دیگر مساجد و خانقاہوں کی طرف جانے والے مسلمانوں کیلئے رات دیر گئے تک خصوصی طور پرٹرانسپورٹ سروس چلائیں تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔دورود شریف منقعبت،ختمات المعظمات اور قران خونی سے خانقانوں،مساجدوں اور آستانوں کے ارد گرد ماحول معطر نظر آرہا تھا۔