سرینگر//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے ایک میٹنگ کے دوران ضلع بڈگام میں شبِ قدر، جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔رکن قانون سازیہ سیف الدین بٹ، ڈپٹی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک اور مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔اس موقعہ پر وزیر نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ ضلع کے لوگوں کے لئے ہر طرح کی بنیادی سہولیات دستیاب رکھیں۔ انہوں نے خاص طور سے چرار شریف، پکھر پورہ، مکہامہ اور دیگر مذہبی اہمیت والے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ ان مقدس ایام کے پیش نظر ضلع کے ہر ایک راشن کارڈ ہولڈر کو ایک کلو اضافی کھانڈ دی جائے گی۔ انہیں مزید جانکاری دی گئی کہ مارکیٹ چیکنگ سکارڈ کو متحرک کیا گیا ہے تا کہ ناجائیز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پایا جاسکے۔اسی دوران ضلع بھر کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مدد کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے ہیلپ لائین نمبرات9419014383,9906621818 اور9469516234 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ادھر کپوارہ سے کشمیر عظمیٰ کے نمائندے اشرف چراغ نے اطلاع دی ہے کہکپوارہ ضلع میں ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر کی صدرات میں ایک ہنگامی مٹینگ منعقد کی گئی جس میں مختلف محکمو ں کے سر براہان نے شرکت کی ۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے شب قدر اور عید الفطر کے حوالے سے تفصیلی جا نکاری حاصل کی جبکہ انہو ں نے بتا یا کہ شب قدر اور عید الفطر کے سلسلے میں لوگو ں کو بنیادی سہولیات جن میں پینے کا صاف پانی ،بلا خلل بجلی خاص طور شامل ہیں کو میسر رکھا جائے تاکہ لوگو ں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے عید کے پیش نظر مہنگائی پر قابو پانے کے لئے خصوصی چیکنگ سکارڈ متحرک کرنے کی ہدایت دی ۔