سرینگر//شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر آثار شریف حضرتبل آنے اور جانے کیلئے ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کیلئے روٹ پلان جاری کیا ہے۔ شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پرشمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر سے آنے والے زائرین کیلئے جو روٹ پلان مرتب کیا گیا ہے اس کے مطابق شمالی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آنے والے ز ائرین کو لیکر گاڑیاںشالٹینگ سے ہوتے ہوئے ، پارمپورہ، قمر واری، سیمنٹ کدل، نور باغ، سکیہ ڈافر، عیدگاہ ، عالی مسجد ، سازگری پورہ، حول، علمگری بازار، مل سٹاپ ، مولوی سٹاپ، بٹہ شاہ محلہ اور کنہ تار سے ہوتے ہوئے یونیوسٹی میں موجود پارکینگ میں جمع ہونگی ۔ جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آنے والے زائرین حضرت بل پہنچنے کیلئے پانتہ چھوک، اتھواجن، بٹہ وارہ، سونہ وار بازار، رام منشی باغ، گپکار، گرینڈ پیلس، نشاط اور حبک سے ہوتے ہوئے حضرت بل پہنچیںگے جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڑ گام سے آنے والے زائرین حیدر پورہ ، ٹینگ پورہ ، بمنہ بائی پاس، بمنہ کراسنگ، قمرواری ، سیمنٹ کدل، نور باغ، سیکہ ڈافر، عید گاہ، عالی مسجد ، سازگری پورہ، حول، علمگری بازار، مل سٹاپ، مولوی سٹاپ، بٹہ شاہ محلہ، کنہ تار سے حضرت بل پہنچ جائیں گے۔ لالچوک سے آنے والے زائرین ، ایس آر ٹی سی پل، اخوان کراسنگ، پولیس اسٹیشن خانیار، بہوری کدل، راجوری کدل، گوجوارہ چوک، حول، علمگری بازار، مل سٹاپ ، مولوی سٹاپ، بٹہ شاہ محلہ، کنہ تار سے ہوتے ہوئے این آئی ٹی پارکنگ پہنچ جائیں گے۔گاندربل میں سے آنے والے زائرین ناگ بل، زکورہ، حبک ،نسیم باغ سے حضرت بل پہنچیں گے جبکہ ان گاڑیوں کیلئے نسیم باغ میں پارکنگ کا انتظام رکھا گیا ہے۔شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں کو واپسی پرسرسید پارکنگ ، عشائی باغ کراسنگ، رعناواری ، خانیار، نوپورہ، ڈلگیٹ، ایم ائے روڑ، بڈشاہ پل، فلائی اور، بٹہ مالو، مومن آباد، ٹینگ پورہ ، بمنہ بائی پاس، پارمپورہ، شالہ ٹینگ کا روٹ اختیار کرنا ہوگا۔ حضرت بل سے جنوبی کشمیر جانے والی گاڑیاں واپسی پر نسیم باغ پارکنگ، حبک کراسنگ، فور شو روڈ ، نشاط، گپکار، رام منشی باغ، سونہ وار بازار، پانتہ چھوک سے ہوتے ہوئے جنوبی کشمیر واپس جائیں گی۔ وسطی کشمیربڈگام سے حضرت بل آنے والے زائرین واپسی پرعشائی باغ، رعناواری ، خانیار، نوپورہ، ڈلگیٹ، گالف کراسنگ، عبداللہ برج، ہیٹرک راج باغ سے ہوتے ہوئے جواہر نگر بنڈ، رام باغ، برزلہ برج، حیدرپورہ کا روٹ اخیار کریں گی۔ گاندربل سے آنے والی گاڑیاں واپسی پر نسیم باغ پارکنگ، حبک، زکورہ سے ہوتے گاندربلجائیں گی جبکہ لال چوک سے آنے والے زائرین این آئی ٹی پارکنگ ، عشائی باغ کراسنگ، رعناواری ، خانیار ، نوپورہ ، خیام چوک ، ڈلگیٹ، ایم ائے روڈ سے ہوتے ہوئے واپس لال چوک پہنچ جائیں گی۔