سرینگر//شب برات کی تقریبات رےاست کی تےن خطوں میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئیں ۔ مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کا اہتمام کیاگیا اور انتہائی فضیلت وبرکت والی اس رات میںمسلمانوں نے درو د ا ذکار، توبہ استغفار، نعت خوانی اوروعظ و تبلیغ کی روح پرور محفلوں میں شرکت کی۔ علما دین نے شب بھر اس بابرکت رات کی فضیلت بیان کی۔ درےں اثنا و ادی میں شب برات کی بڑی تقریبات آثار شریف درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہوئیں جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے رات بھر شب خوانی کی اور بارگاہ الٰہی میںسربسجو د ہو کر اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی ۔ درگاہ حضرت بل میں شب برات کی مقدس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ درگا ہ حضرت بل اور دوسری مساجدوں تک جانے والے راستوںمیں چراغاں کیا گیا تھا جبکہ کئی مساجدوں کو بجلی کے قمقموں سے روشن کیا گیا تھا۔حکومت اور انتظامیہ نے بھی درگاہ اور دوسری جگہوں تک پہنچنے کیلئے ٹرانسپورت کے خاطر خواہ انتظام کئے تھے اور اس حوالے سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے بھی مسافروں کو خانقاہوں اور درگاہوں تک لانے اور لے جانے کیلئے اقدامات کئے تھے۔ زےارت شےخ حمزہ مخدوم ؒ کے آ ستانےہ عالےہ پر سےنکڑوں کی تعداد مےں عقیدت مندوں کی اےک کثےر تعداد نے شرکت کی ۔اسکے علاوہ جناب صاحب صورہ میں بھی شب برات کی تقریب میں لوگ شب خوانی میں محو رہے یہاں بھی درود و اذکار کی محفلیں رات بھر جاری رہیں ۔ مسجد مدنی رعناواری میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندرات بھر شب بیدار رہے۔سرائے بالا دستگیر صاحبؒ کی خانقا ہ پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شب بیداری کی ۔ سید صاحب سونہ وار،خانیار ،آثار شریف شہری کلاشپورہ ،اقرا مسجد سرائے بالا،خانقاہ معلی اورحضرت سلطان العارفین ؒ، شیخ نور الدین نورانی ؒ کی زیارت گاہ واقع چرار شر یف ،پنجورہ شوپیان ، تجر شریف سوپور ، بانڈی پورہ ، ہندوارہ ، جامع مسجد کپوارہ کیساتھ ساتھ وادی کی تمام مساجد ، خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں شب خوانی کا اہتما م کیاگیا ،جسکے دوران ائمہ مساجد نے تفصیل کے ساتھ شب برات کی اہمیت اور فضیلت کو ا±جاگر کیا۔ادھرجموںاور لہیہ لداخ کے مسلم آبادی والے علاقوںمیں شب برات کی مقدس اور بابرکت تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسکے دوران فرزندان توحید نے رات بھر شب خوانی کرکے اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی اور ریاست کی امن و آشتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں