نئی دہلی// ’’منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ‘‘رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمد شاہ کی ریمانڈ میں ایک روزکی توسیع کرانے میں کامیابی حاصل کی تاہم ایڈیشنل سیشنزجج نئی دہلی نے مذکورہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ریمانڈمیں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کی عرضی نامنظورکردی ۔اس دوران معلوم ہواکہ حریت کے دونوں دھڑوں اور دیگر مزاحمتی جماعتوں کے7گرفتارلیڈروں کومعیادریمانڈمکمل ہونے پرکل یعنی 4اگست کواین آئی اے کی ٹیم پٹیالہ ہائوس کورٹ نئی دہلی میں پیش کررہی ہے اورممکنہ طورقومی تفتیشی ایجنسی گرفتارکشمیری لیڈروں کی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست دے گی ۔معلوم ہواکہ حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے مبینہ طور رقومات حاصل کرنے کی پاداش میں گرفتار فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیراحمدشاہ کی ریمانڈ کی معیادبدھ کے روزمکمل ہونے کے بعدانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے محبوس کشمیری مزاحمتی لیڈرکوایڈیشنل سیشنزجج نئی دہلی کی عدالت میں پیش کیا۔اس دوران معلوم ہواکہ حریت کے دونوں دھڑوں اوردیگرمزاحمتی جماعتوں کے7گرفتارلیڈروں کوکل یعنی 4اگست کواین آئی اے کی ٹیم پٹیالہ ہائوس کورٹ نئی دہلی میں پیش کررہی ہے اورممکنہ طورقومی تفتیشی ایجنسی گرفتارکشمیری لیڈروں کی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست دے گی ۔