سرینگر //فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ، جنہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 25 جولائی کو گرفتار کیا تھا،کو کل جسٹس سدھارتھ شرما کی عدالت میں پیش کیا گیا۔انکی 31اگست تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کو تہاڑ جیل سے عدالت میںپیشی سے قبل کورٹ لاک اپ میں رکھے گئے پہلے سے موجود کئی قیدیوں نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔انہیں بُرا بھلا کہا اور گالیاں بھی دیں۔اس دوران وہاں موجود دیگر دو قیدیوں نے حملہ کی بھنک پاتے ہی انہیں باہر چلے جانے کی صلاح دی جس کے بعد پولیس نے انہیں باہر نکال دیا۔