سرینگر// فریڈم پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد عبد اللہ طاری نیمحبوس لیڈرشبیرشاہ کی بگڑتی صحت اور ان کیخلاف روا رکھے جارہے انسانیت سوز سلوک پر انتہائی فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شبیر احمد شاہ ،کو تہاڑ جیل میں جن نامساعد حالات کا سامنا ہے اُن سے شاہ کی صحت اُس حد تک بگڑ گئی ہے جس کو طبی ماہرین بھی تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 13نومبر کو شبیرشاہ کو دلی میں قائم جی بی پنتھ اسپتال لیجاکر اُن کے دل کا Huttٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ Positive آگئی۔اس کے بعد شبیرشاہ کو جسمانی طور انتہائی خراب حالات میں صفدر جنگ اسپتال لیجایا گیا جہاں اُن کا ہولٹر لگایا گیا۔ اس ہولٹر کو نکالنے کیلئے شبیرشاہ کو پھر18نومبر کے روز صفدر جنگ اسپتال لیجایا گیا۔اُن کا مشاہدہ کرنے والوں نے فریڈم پارٹی کو مطلع کیا ہے کہ شبیر شاہ ہڈیوں کے ڈھانچے میں تبدیل ہوگئے ہیں اور وہ بڑی مشکل کے ساتھ چل پھر سکتے ہیں۔ڈاکٹروں نے اگر چہ جیل حکام کو شبیرشاہ کا فوری آپریشن کراکے اُنہیںPacemaker لگانے کی صلاح دی لیکن جیل حکام ڈاکٹروں کی صلاح کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رے رہے ہیں جس سے شبیرشاہ کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔طاری نے کہاکہ شبیر احمد شاہ کے بے شمار چاہنے والے،پارٹی کے سبھی عہدیدار اور کارکن اور متنازعہ خطے کے اکثریتی عوام اپنے بے لوث قائد کی بگڑتی صحت کو لیکرانتہائی فکر وتشویش میں مبتلاء ہیں۔ اجلاس میں حکومت ہند کو متنبہ کیا گیا کہ اگر شبیر شاہ کے علاج و معالجے کو لیکر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا اور اُنہیںAIIMSجیسے کسی معتبر اسپتال میں داخل کرانے کے فوری اقدامات نہیں کئے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔