سرینگر//دلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ED)کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے فریڈم پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کی عدالتی حراست میں13ستمبر تک کی توسیع کی ہے۔شبیر احمد شاہ کی عدالتی تحویل کی مدت ختم ہوگئی تھی، اس لئے انہیں جمعرات کوایک مرتبہ پھردلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقعے پرعدالت نے شبیر شاہ کو مزید14روز یعنی13ستمبر تک جوڈیشل تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ۔اب وہ13ستمبر کو ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پٹیالہ ہائوس کورٹ میں حاضر ہونگے۔واضح رہے کہ شبیر شاہ کو25جولائی کی شب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے حراست میں لینے کے بعد اگلے روز پوچھ تاچھ کیلئے نئی دلی منتقل کیا تھا۔انہیں2005کے ایک حوالہ کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے ۔