ٖٖ سرینگر // فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹروریٹ کی جانب سے بلاضمانت نوٹس بھیجا گیا ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ شاہ کی ذات کو بے بنیاد کیسوں میں ملوث ٹھرانے کی ایک دانستہ کوشش کی جارہی ہے حالانکہ وہ 2011سے لگاتار نظربند رہے اور اس مدت کے دوران انہیںکئی بار جیل میں بھی بند رکھا گیا ۔مولانا طاری نے کہا ہے کہ ایجنسیوں نے انہیں اور دیگر قائدین کے نام نوٹس جاری کرکے انہیں مرعوب کرنے کی جو شروعات کی ہے ،اس سے وہ تحریک آزادی سے منہ موڑنے والے نہیں اور ہر صورت میں اپنے موقف اور عوام کے جزبات کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ۔