سرینگر// برطانیہ میں مقیم مختلف سیاسی،سماجی ،قانونی اوررضاکار کشمیری شخصیات نے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سرپرست اعلیٰ شبیراحمدشاہ کی دختر کواینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طلب کئے جانے کی مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سماشبیر جس نے گزشتہ برس بارہویں جماعت کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کئے تھے،اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طلبی سے پریشانی میں مبتلاء ہوئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ایک طرف مزاحمتی لیڈر کی بچی والد کے 2سال میں جیل میں رہنے کا غم سہہ رہی ہیں، وہی دوسری جانب اب اُن کے بچوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے ۔